آکلینڈ میں شاندار ادبی و ثقافتی میلہ، اردو ادب، موسیقی اور پاکستانی روایات کے رنگ نمایاں

آکلینڈ میں شاندار ادبی و ثقافتی میلہ، اردو ادب، موسیقی اور پاکستانی روایات کے رنگ نمایاں

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ثقافتی تنظیم ’ اردو ایک تہذیب‘ اور ’ آکلینڈ ہیریٹیج‘ کے باہمی اشتراک سے ایک پروقار اور خوبصورت ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو ادب، کلاسیکی موسیقی، مشاعرے اور پاکستانی ثقافت کے رنگ بھرپور انداز میں اجاگر کیے گئے۔

نیوزی لینڈ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

تقریب کی نمایاں بات نامور ادیب اشعر حسن اشعر کی خودنوشت سوانح عمری ’دیکھیں کیا گزری ہے قطرے پہ گوہر ہونے تک‘ کی باقاعدہ تقریبِ رونمائی تھی، جسے حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

تقریب کے دوران ایک شاندار مشاعرے اور غزل محفل کا اہتمام کیا گیا۔

نیوزی لینڈ میں مقیم مقامی شعراء نے اپنے منتخب کلام اور اشعار سے محفل کو چار چاند لگا دیے، جبکہ غزلوں کی پیشکش نے اردو ادب و موسیقی کے شائقین کو مسحور کر دیا۔

’ اردو ایک تہذیب ‘تنظیم آکلینڈ میں اردو زبان، پاکستانی ثقافت، شاندار روایات اور تاریخی تہذیبی ورثے کے فروغ کے لیے متحرک اور مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔

تنظیم کی بنیادی ترجیحات میں دیارِ غیر میں پروان چڑھنے والی نئی نسل کو اپنی مادری زبان، ثقافتی شناخت اور تہذیبی جڑوں کے ساتھ مضبوطی سے جوڑے رکھنا شامل ہے۔

Watch Live Public News