لاہور کو دبئی و ترکی ماڈل پر ٹوئرزم ڈیسٹینیشن بنانے کی تیاری کا آغاز

لاہور کو دبئی و ترکی ماڈل پر ٹوئرزم ڈیسٹینیشن بنانے کی تیاری کا آغاز
سورس: Gemini

(ویب ڈیسک) لاہور میں موجودہ 31 لاکھ سیاحوں کی تعداد کو بڑھا کر 75 لاکھ تک لے جانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

لاہور کو عالمی معیار کی ٹوئرزم ڈیسٹینیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور کو دبئی و ترکی ماڈل پر ٹوئرزم ڈیسٹینیشن بنانے کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لاہور کو سرکٹ ٹوئرزم کے لیے اپ گریڈ کیا جائیگا۔

22 اہم تاریخی اثاثوں و دروازوں کی بحالی،مال روڈ کوریڈور،شالیمار گارڈن، عجائب گھر،راوی کوریڈور، موتی مسجد کی بجالی کی جائے گی۔ نولکھا پیویلین،رنجیت سنگ سمادی،ہیرا منڈی،کامران کی بارہ دری، چوبرجی، ہرن مینار، فوڈ سٹریٹس سمیت دیگر پر مشتمل ٹوئرزم سرکٹ مکمل کیا جائیگا۔ لاہور کے تمام مونومنٹ کی بحالی،سٹریٹ فرنیچر کی تنصیب، واک ویز ،لینڈ سکیپنگ،پارکنگ پلازون کی تکمیل منصوبے کا حصہ ہے۔

سرکٹ ٹورزم میں شامل جگہوں کے لیے سیاحوں کی سہولت کے پیش نظر شٹل سروسز،پارک ایجڈ رائیڈ،ٹوئرسٹ انفارمیشن سینٹرز،ہوٹل و فوڈ پیکجز متعارف کروائے جائیں گے۔

لاہور میں نائٹ ٹورزم کے فروغ کے لیےاسپیشل کلچرل ایریاز، نائٹ سفاری سمیت دیگر سیاحتی سرگرمیاں بھی آفر کی جائیں گی۔

لاہور کی تمام تاریخی عمارتوں پر لائٹنگ بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ لاہور میں موجودہ 31 لاکھ سیاحوں کی تعداد کو بڑھا کر 75 لاکھ تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے۔منصوبے کے لیے 31 ارب حکومت جبکہ 181 ارب تک پرائیویٹ انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ڈومیسٹک و عالمی سیاحوں کو لاہور کے دو اور تین روزہ ٹوئرزم پیکجز آفر کیے جائیں گے۔سمارٹ ٹوئرزم ٹیکنالوجیز لاہور ہیریٹیج پاس، ڈیجیٹل ٹکٹنگ سے سالانہ 115 ارب تک رینیو بنایا جاسکے گا۔

اندرون لاہور فیصل کی تعمیر،سرکلر باغ، تاریخی دروازوں،ریلوے سٹیشن، پارکنگ پلازے، نیلا گنبد سمیت دیگر کی بحالی کے منصوبے لاہور ٹوئرزم ڈیسٹینیشن پراجیکٹ کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔

منصوبے کو تین سالوں میں مکمل کیا جائیگا، عملدرآمد محکمہ سیاحت کروائے گا۔

Watch Live Public News