لاہور میں غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

لاہور میں غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

(ویب ڈیسک)  متاثرہ غیر ملکی لڑکی کی میڈیکل رپورٹ  کی کاپی سامنے آ گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کے کندھے پر دباؤ اور گھٹنے پر زخم کے نشانات ہیں۔متاثرہ لڑکی کے جسم سے ڈی این اے سیمپل کے نمونے مل گئے۔مخصوص جسمانی اعضاء پر ملنے والے نشانات سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

میڈیکل ٹیم نے ماہر نفسیات کو ریفر کردیا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی نشے کی حالت میں تھی۔

دوسری جانب شاہدرہ پولیس نے مزید 6 افراد کو حراست میں لے لیا ۔زیر حراست افراد کو ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد مرکزی ملزمان کے قریبی دوست ہیں۔تمام افراد کا واقعہ کے ملزمان کے ساتھ رابطہ رہا۔زیر حراست افراد سے اجتماعی زیادتی اور مرکزی ملزمان بارے پوچھ گچھ جاری ہے۔ موبائل فون ریکارڈ اور لوکیشنز کی مدد سے تمام افراد کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان لڑکی کو زیادتی کے دوران اعلیٰ تعلقات ہونے کا خوف دلاتے رہے،زیادتی کرنے والوں کی عمر پچیس سے تیس سال ہے۔

رپورٹ  کے مطابق ملزمان لڑکی کو زیادتی کے دوران اعلیٰ تعلقات ہونے کا خوف دلاتے رہے،زیادتی کرنے والوں کی عمر پچیس سے تیس سال ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ باکو آذربائجان کی رہائشی 20 سالہ ڈیانا سے گینگ ریپ کا  ملزم محسن کو گرفتار کر لیا گیا،20سالہ ڈیانا کامیڈیکل کروا لیاگیاہے جس میں زیادتی کا ثابت ہونا پایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی کا 164کابیان مجازعدالت کے روبرو پیش ہو کرکروا لیا گیا ہے،بقیہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے مختلف مقامات پر پولیس ٹیمز کے ریڈز جاری ہیں،وہ بھی جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

Watch Live Public News