وزیراعظم ریلیف اسکیم: لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دینے کا آغاز

وزیراعظم ریلیف اسکیم: لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دینے کا آغاز

(ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے وزیراعظم ریلیف اسکیم کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور میں موٹرسائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کے لیے پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کی باقاعدہ فراہمی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو پیٹرول پمپس پر براہِ راست ریلیف دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول کی خریداری پر فی لیٹر 100 روپے تک کی سبسڈی دی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سواروں کو فی ٹوکن 500 روپے تک کی واضح بچت حاصل ہوگی۔

موٹرسائیکل سوار افراد ایک وقت میں 5 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔جبکہ اسکیم کے تحت 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کے لیے ہفتہ وار 10 لیٹر پیٹرول پر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

Watch Live Public News