ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور لانگ مارچ میں شرکت کے لیے روانگی کے بعد واپس اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
علی امین گنڈاپور یارک ٹول پلازہ سے واپس روانہ ہوئے اور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے گنڈی چوک پہنچنا تھا، تاہم یارک ٹول پلازہ کو کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے کے باعث وہ آگے نہ جا سکے اور قافلے سمیت واپس روانہ ہو گئے۔