ویب ڈیسک: کرکٹ میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب باؤنسر وکٹ کیپر کے سر کے اوپر سے گزر کر باؤنڈری پار کر گئی، تاہم امپائر نے اسے چھکا نہیں بلکہ وائڈ قرار دیا۔
کینیڈا سپر 60 کے سیمی فائنل میں ٹورنٹو سکسیرز کے فاسٹ بولر علی خان نے کیرون پولارڈ کو باؤنسر کرائی جو وکٹ کیپر کے سر کے اوپر سے گزر کر باؤنڈری لائن کے پار جا پہنچی۔
گیند بلے سے نہ لگنے کے باعث امپائر نے اسے وائیڈ قرار دیا، جبکہ باؤنڈری تک جانے کے 4 اضافی رنز بھی دیے گئے۔ یوں ٹورنٹو سکسیرز کو ایک ہی گیند پر مجموعی طور پر 5 رنز ملے۔
For The First Time In The Cricket History, We Have A Six On A Wide Ball https://t.co/EU0yL0qleh
— Aryan Goel (@AryanGoel101922) October 4, 2026
مختصر فارمیٹ میں میدان کی نسبتاً قریب باؤنڈری کے باعث یہ غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا۔
سیمی فائنل میں ٹورنٹو سکسیرز نے 10 اوورز میں 130 رنز بنائے، جواب میں مسی ساگا ماسٹرز 7 وکٹوں پر 121 رنز بنا سکی۔ ٹورنٹو سکسیرز نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کا سب سے منفرد لمحہ علی خان کی وہ باؤنسر رہی جو بیٹ سے لگے بغیر باؤنڈری پار گئی، لیکن اسکور میں چھکے کے بجائے وائیڈ سمیت 5 رنز درج ہوئے۔