ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے بیٹر محمد شہزاد نے پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 49 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔
اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ میں محمد شہزاد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
محمد شہزاد نے سابق قومی کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
4️⃣9️⃣ balls. A new Pakistan first-class record!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 24, 2026
Mohammad Shahzad smashes the fastest first-class by a ???????? batter, and 8th overall, in the Al Batal Presents ABS Developers President's Trophy Grade-I clash against Kingsmen Academy #PresidentTrophy | #PakistanCricket pic.twitter.com/cEerhnL2iE
اس فہرست میں حسن علی بھی شامل ہیں، جنہوں نے 2021 میں خیبرپختونخوا کے خلاف سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 58 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
49 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے محمد شہزاد نے نہ صرف مصباح الحق کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑا بلکہ پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کا بھی یادگار مظاہرہ پیش کیا۔