ڈومیسٹک کرکٹ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم

ڈومیسٹک کرکٹ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم
کیپشن: ڈومیسٹک کرکٹ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: پاکستان میں جاری ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

پریزیڈنٹ ٹرافی میں کرم ایجنسی کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد فاروق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اننگز میں 14 چھکے جڑ دیے۔ محمد فاروق نے صرف 99 گیندوں پر 163 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

اس سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ 12 چھکوں کا تھا، جو تقریباً 50 سال قبل ریلویز کی جانب سے کھیلنے والے گل فراز خان نے قائم کیا تھا۔ محمد فاروق نے 14 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سلمان علی آغا کی شاندار واپسی، کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری
ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد سلمان علی آغا نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری اسکور کرلی۔ سلمان علی آغا نے ٹیم مارخور کے خلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 42 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے ٹرپل سنچری مکمل کی۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے 18ویں پاکستانی بیٹر بن گئے۔

واضح رہے کہ دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں کارکردگی کے باعث سلمان علی آغا کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے انہیں قومی اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا، جس کے بعد وہ وطن واپس آگئے تھے۔

Watch Live Public News