(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیا۔
مانچسٹر میں وسیم اکرم کا وقار یونس کے ساتھ چیریٹی فنڈریزنگ پروگرام میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ میں کسی کو الزام نہیں لگانا چاہتا اور میں غلط بھی ہو سکتا ہوں،میرے خیال میں بابراعظم کو کپتانی لینی ہی نہیں چاہیئے تھی، یہ سب غیر ضروری تھا،تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر بابراعظم سے 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی پر پوچھا گیا۔
وسیم اکرم نے طنز کیا کہ بابراعظم نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم، اگر آپ کو نہیں پتہ تو آپ یہاں کیا چھولے بیچنے آئے ہیں،بطور کھلاڑی یا شخص میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپکا لیڈر یا کپتان آپکی سائیڈ نہیں لیتا تو آپ اپنا سو فیصد نہیں دے سکتے،میری تجویز ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد جو کچھ ہوا بابر کو کہنا چاہیئے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔