ویب ڈیسک: انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مارک ووڈ نے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا۔ مارک ووڈ نے 38 ٹیسٹ،70 ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مارک ووڈ کے اگلے سفر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مارک ووڈ نےکہا کہ ریٹائرمنٹ کا یہ بہتری وقت ہے۔ کریئر کے دوران کافی انجریز کا سامنا رہا ہے۔ انگلینڈ کےلئے کھیلنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا تھا۔