پی سی بی کا انڈر 19 کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

پی سی بی کا انڈر 19 کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
کیپشن: پی سی بی کا انڈر 19 کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ملک میں جونیئر کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلی بار انڈر 19 سطح پر بھی سینٹرل کنٹریکٹس متعارف کرا دیے۔

دورہ انگلینڈ سے واپسی پر قومی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور، کپتان فرحان یوسف اور کھلاڑیوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انڈر 19 کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا۔

ہیڈ کوچ شاہد انور اور کپتان فرحان یوسف نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈر 19 سطح پر سینٹرل کنٹریکٹس کا اجرا نوجوان کرکٹرز کے مستقبل کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا جبکہ مالی اور پیشہ ورانہ معاونت انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور قومی سطح پر بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے مزید حوصلہ فراہم کرے گی۔

Watch Live Public News