اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں کا احتجاج، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں کا احتجاج، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ
کیپشن: اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں کا احتجاج، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں نے احتجاج کیا جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرے کے دوران مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں پر اظہار تشویش کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق  شرکاء نے ”آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ ، پبلک سیفٹی ایکٹ ، یو اے پی اے“ جیسے کالے قوانین کے مسلسل استعمال کی بھرپور مذمت کی۔ سابق وزیر چوہدری پرویز اشرف اور KIIR کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے جنیوا میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جموں و کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ناقابلِ تنسیخ ہے۔ سلامتی کونسل اپنے وعدوں اور قراردادوں کو عملی جامہ پہنائے۔

مقررین نے سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو ہراساں کرنے اور طویل حراست میں رکھنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ حریت رہنما یاسین ملک سمیت تمام اسیر کشمیری سیاسی قیدیوں کے مقدمات اور حراستی حالات کی بین الاقوامی نگرانی کی جائے۔ بھارت کے نام نہاد ترقیاتی اقدامات دراصل مقبوضہ علاقے میں آبادکاری کے نوآبادیاتی منصوبے کا گھناؤنا حصہ ہیں۔ 
 کشمیری رہنماوں زاہد ہاشمی، پرویز احمد شاہ اور شمیم شال سمیت دیگر کشمیری نمائندوں نے عالمی برادری سے فوری ایکشن کا پرزور مطالبہ کیا۔

Watch Live Public News