جنید اکبر کے اشتعال انگیز بیان سے 27 ستمبر کے احتجاج کو پرتشدد بنانے کی مبینہ منصوبہ بندی پر تشویش بڑھ گئی

جنید اکبر کے اشتعال انگیز بیان سے 27 ستمبر کے احتجاج کو پرتشدد بنانے کی مبینہ منصوبہ بندی پر تشویش بڑھ گئی

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر اشتعال انگیز بیان سے 27 ستمبر کے احتجاج کو پرتشدد بنانے کی مبینہ منصوبہ بندی پر تشویش بڑھ گئی۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے  بیان میں کہا ہےکہ  لاشیں اٹھائیں گے اور پھر نئے لوگ آ جائیں گے،میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔

جنید اکبر نے دھمکی دی ہے کہ ہم اسلام آباد کو تباہ کر دیں گے۔

27 ستمبر کے احتجاج سے قبل جنید اکبر کے بیان نے امن و امان کی صورتحال پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں ۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے ہی ممکنہ پرتشدد صورتحال کے خدشات کے پیش نظر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  جنید اکبر کی تقریر سے تحریک انصاف کے عزائم واضح ہونے پر عوام میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

Watch Live Public News