فائر فائٹرز سے پہلے آگ میں کودے گا! 500 ڈگری درجہ حرارت جھیلنے والے چینی روبوٹ کے چرچے

فائر فائٹرز سے پہلے آگ میں کودے گا! 500 ڈگری درجہ حرارت جھیلنے والے چینی روبوٹ کے چرچے

(ویب ڈیسک): چین میں تیار کردہ ایک جدید چار ٹانگوں والے روبوٹ کتے نے، جسے "تیان لانگ" (Tianlang) یا "اسکائی ولف" کا نام دیا گیا ہے، کھلی آگ اور شدید تپش کے ماحول میں اپنی صلاحیتوں کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا ہے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق  خصوصی ہیٹ ریزسٹنٹ (حرارت سے بچاؤ کے حامل) حفاظتی سوٹ میں ملبوس اس روبوٹ نے مشق کے دوران 500 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے انتہائی درجہ حرارت میں مسلسل 2 منٹ تک رہ کر کام کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

اس روبوٹ کو تیار کرنے والی کمپنی ووبا انٹیلیجنٹ (Wuba Intelligent) کے مطابق اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اسے فائر فائٹرز کے جائے وقوعہ پر داخل ہونے سے پہلے آگ سے متاثرہ خطرناک علاقوں میں بھیجا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ چار ٹانگوں والا روبوٹ حادثے کے مقام پر لپکتے شعلوں کی درست لوکیشن معلوم کرنے، فضا میں موجود زہریلی یا نقصان دہ گیسوں کا سراغ لگانے اور ملبے تلے یا عمارت کے اندر پھنسے افراد کو تلاش کرنے کی اہم ترین ذمے داریاں انجام دے سکے گا۔

Watch Live Public News