(ویب ڈیسک): چین میں ایک لائیو سائنسی ڈیمو کے دوران اس وقت غیر معمولی اور حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک جدید ہیومنائیڈ روبوٹ نے اچانک اپنے ہیڈویلپر پر ککس برسا دیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ڈیموکے دوران ہیومنائیڈ روبوٹ نے بغیر کسی پیشگی اشارے کے اچانک اپنے سامنے موجود ڈویلپر پر زوردار کک چلا دی، جس سے انجینئر کے ہاتھ میں موجود ریموٹ کنٹرول اچھل کر دور جا گرا۔
Çin’de bir robot, kendisini test eden geliştiricisine tekmeler savurdu.
— SİYAH SANCAK (@siyahsancakx) September 17, 2026
➖Tekmelerden kaçan mühendis, kumandaya ulaşmak için büyük mücadele verdi. pic.twitter.com/nkiChHcN4v
روبوٹ کی جانب سے فوری طور پر دوسری کک چلائی گئی، تاہم ہوشیار انجینئر نے مہارت سے خود کو بچایا ، زمین پر گرا ہوا کنٹرولر اٹھایا اور کسی بھی چوٹ کے بغیر وہاں سے ایک طرف ہٹ گیا۔
دلچسپ اور حیران کن بات یہ رہی کہ اس غیر متوقع کارروائی کے فوری بعد روبوٹ نے روایتی مارشل آرٹس کے انداز میں جھک کر سلام (Bow) کیا اور اپنا مظاہرہ ختم کیا۔