دنیا کا پہلا "روبوٹ فون" کب متعارف کرایا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان 

دنیا کا پہلا

(ویب ڈیسک)ایک چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کے پہلے " روبوٹ فون" کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جسے 12 اگست کو چین میں لانچ کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسمارٹ فون کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا جدید روبوٹک کیمرہ سسٹم ہے۔ عام اسمارٹ فونز کے برعکس اس کا کیمرہ فکس نہیں ہوگا بلکہ ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران مختلف سمتوں میں گھومنے کی صلاحیت رکھے گا، جس سے پیشہ ورانہ کیمروں جیسا تجربہ حاصل ہوگا۔

فون کے اوپری حصے میں نصب خصوصی کیمرہ ماڈیول ضرورت کے مطابق پاپ آؤٹ ہوگا اور مختلف زاویوں پر حرکت کر سکے گا۔ یہ نظام مصنوعی ذہانت ( AI) سے لیس ہوگا، جو سامنے موجود شخص یا کسی بھی متحرک شے کو خودکار طور پر ٹریک کرے گا۔

کمپنی کے مطابق اگر صارف چلتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرے تو کیمرہ خود بخود اس کی حرکت کے ساتھ ایڈجسٹ ہوتا رہے گا، جس سے ویڈیوز زیادہ ہموار اور سنیما جیسی کوالٹی کی نظر آئیں گی۔

کیمرہ سیٹ اپ کی بات کی جائے تو اس فون میں ٹرپل ریئر کیمرہ دیا جائے گا، جس کا مرکزی سینسر 200 میگا پکسلز کا ہوگا۔

 کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ نہ صرف انتہائی ہائی ریزولوشن تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دور موجود اشیا کو بھی زیادہ وضاحت کے ساتھ کیپچر کر سکے گا۔

Watch Live Public News