(ویب ڈیسک) چین میں ایک باپ اور بیٹے کی جوڑی نے گھر پر ہی غیر معمولی روبوٹکس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے جدید ترین روبوٹس کی سیریز تیار کر لی ہے جو زمین پر چلنے، رینگنے، ہوا میں اڑنے اور پانی پر تیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی اس حیران کن کارکردگی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ روبوٹس روایتی روبوٹس کے برعکس ایک سے دوسری شکل میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ روبوٹس ٹریکس (ٹینک جیسے پہیوں) پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ مکڑی یا کیڑے کی طرح چار اور چھ ٹانگوں پر رینگ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر کھڑے ہو کر باقاعدہ شکل بدل لیتے ہیں۔
ہوا میں اڑان :
ان منفرد روبوٹس کے اندر طاقتور ڈرون موٹرز اور پنکھے نصب کیے گئے ہیں۔ زمین پر رینگنے کے فوراً بعد یہ روبوٹس ڈرون کی طرح پرواز بھرتے ہوئے فضا میں بلند ہو کر ہموار انداز میں اڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
پانی میں تیرنا:
فضا کے ساتھ ساتھ ان روبوٹس کو مکمل واٹر پروف باڈی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں روبوٹ پانی کی سطح پر باآسانی تیرتا ہے اور اس کی ٹانگیں و فنز کشتی کے چپوؤں کی طرح حرکت کرتے ہوئے اسے پانی میں آگے بڑھاتے ہیں۔
A father and his son build a series of robots at home. They can transform, climb, fly and even swim! ⚙️ #DIY #FunChina https://t.co/t2S14TCrQ9
— China Daily (@ChinaDaily) October 20, 2026