(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں تاہم اگر قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی جاسکتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علی پرویز ملک نے کہا کہ یورپ اور امریکا میں تیل مہنگا ہوگیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں80 فیصداضافہ ہوا، لیکن ہمارے ہاں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا۔ایک ذمہ دار وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت کے آگے بند باندھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سردیوں میں عوام کو گیس کی تنگی نہیں ہونے دیں گے، چاہے 3 کے بجائے 100ملین ڈالرکی گیس منگوانا پڑے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ گزشتہ روز ایک دن میں18کروڑ روپےکےٹوکن جاری کیےگئے، جماعت اسلامی لوگوں کی تکالیف پر سیاست چمکانے سےگریز کرے، جماعت اسلامی کے وفدکو بتا دیا تھا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنوؤں پرکام شروع ہوگیا ہے، اکتوبرکے اندر تیل کی دریافت کریں گے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی والوں سے کہیں گےکہ وہ حکومت کی مخالفت میں دوسروں کے بچوں کو ایندھن نہ بنائیں، اسلام آباد پر کسی کو چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے۔