(ویب ڈیسک): برطانیہ میں ایک حیران کن اور خطرناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 50 سالہ نابینا شخص نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور شراب کے شدید نشے میں ہونے کے باوجود موٹروے پر تقریباً 150 میل (241 کلومیٹر) تک گاڑی چلائی۔
29 جون کی علی الصبح کارلائل (Carlisle) کے قریب ایم 6 (M6) موٹروے پر پیٹرولنگ پر مامور برطانوی پولیس نے ایک اوپل میریوا (Opel Meriva) کار کو خطرناک انداز میں ایک لین سے دوسری لین میں لہراتے ہوئے دیکھا۔
پولیس نے جب گاڑی کو روکا تو معلوم ہوا کہ ڈرائیور نہ صرف نشے کی حالت میں تھا، بلکہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس سرے سے موجود ہی نہیں تھا اور وہ تقریباً مکمل طور پر بینائی سے محروم (Blind) تھا۔
ملزم اینتھونی ہال (Anthony Hall) نے بتایا کہ اسے مدہم روشنیاں دکھائی دیتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ موٹروے پر ایک بڑے ٹرک کے پیچھے چلتا رہا اور اس کی پچھلی لائٹس (Taillights) کو فالو کرتا رہا۔
پولیس کے مطابق سفر کے دوران گاڑی بار بار لین سے نکل کر شولڈر لین کی طرف جا رہی تھی۔حیران کن طور پر سفر کے دوران اس نے موٹروے کے ایک فیول اسٹیشن پر گاڑی میں پیٹرول بھی بھروایا جہاں عملے نے اس کی مدد کی، لیکن کسی نے اس کی حالت یا بینائی کے فقدان کی اطلاع پولیس کو نہیں دی۔

عدالت میں سماعت کے دوران اینتھونی ہال نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ، بغیر لائسنس و انشورنس گاڑی چلانے اور اپنی پارٹنر کی اجازت کے بغیر کار لے جانے کا اعتراف کیا۔
وکیل کے مطابق ملزم گھریلو اور مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور اسی مایوسی میں اس نے چار بوتلیں شراب پینے کے بعد اسکاٹ لینڈ جانے کے لیے گاڑی چلائی۔
ملزم دو سال قبل اپنی بینائی سے محروم ہو چکا تھا، تاہم اس کا کہنا تھا کہ وہ عمر بھر گاڑیوں سے متعلق کام کرتا رہا ہے اس لیے اسے ڈرائیونگ آتی تھی۔
Anthony Hall, 50, a blind man with no driving licence, was arrested for drink-driving on the M6 after covering 150 miles in two hours.
— JARDINE (@oJARDINEo) September 9, 2026
He was given 36 weeks in jail, suspended for 18 months & must complete rehabilitation activities, no drinking alcohol for 90 days.
He is also… pic.twitter.com/OPnpfWqWfM
عدالت نے قرار دیا کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ اس دوران کوئی بڑا سڑک حادثہ پیش نہیں آیا۔
عدالت نے ملزم کو 36 ہفتے قید کی سزا سنائی جو 18 ماہ کے لیے معطل (Suspended) رہے گی، جبکہ اسے 90 دن تک مکمل پرہیز اور بحالی کے پروگرام (Rehabilitation) میں شامل ہونے کا بھی حکم دیا گیا۔