برطانیہ: پبلک وائی فائی کی مدد سے الماری میں چھپا منشیات فروش گرفتار

برطانیہ: پبلک وائی فائی کی مدد سے الماری میں چھپا منشیات فروش گرفتار
کیپشن: برطانیہ: پبلک وائی فائی کی مدد سے الماری میں چھپا منشیات فروش گرفتار

ویب ڈیسک: برطانیہ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو غیر معمولی انداز میں گرفتار کرلیا۔ ملزم پولیس سے بچنے کے لیے الماری میں چھپا تھا، تاہم اس کا موبائل فون غلطی سے پبلک وائی فائی سے منسلک ہوگیا، جس سے پولیس کو اس تک پہنچنے میں مدد ملی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس نے وائی فائی سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی تو ملزم ایک گھر کی الماری میں چھپا ہوا ملا۔

گرفتاری کے بعد موبائل فون کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ ملزم کو روزانہ 100 سے زائد فون کالز موصول ہوتی تھیں، جبکہ فون میں تقریباً 250 منشیات استعمال کرنے والوں کے رابطے موجود تھے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے کوکین اور ہیروئن برآمد کی، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 8 ہزار 800 پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 8 ہزار پاؤنڈ نقد، 6 موبائل فون، ایک پستول، 9 ایم ایم کی 13 گولیاں، ایک خنجر اور ایک فولڈنگ چاقو بھی برآمد کیا گیا۔

Watch Live Public News