چوہوں نے 200 کلو چرس کھا کر گرفتار ملزم کو رہائی دلوا دی

 چوہوں نے 200 کلو چرس کھا کر گرفتار ملزم کو رہائی دلوا دی
کیپشن: چوہوں نے 200 کلو چرس کھا کر گرفتار ملزم کو رہائی دلوا دی

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جھارکھنڈ کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو بری کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ناقص تحقیقات اور ثبوتوں کی کمی پر برہمی کا اظہار کیا۔

یہ مقدمہ 2022 میں درج کیا گیا تھا جب جھارکھنڈ پولیس نے شاہراہ پر ایک گاڑی کو روک کر اس میں بھاری مقدار میں چھپائی گئی چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، سماعت کے دوران افسران نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کو بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ چوہوں نے انہیں گودام میں کھا لیا تھا۔

عدالت نے مقدمے کی تفصیلات میں تضادات پائے، جیسے کہ گرفتاری کا وقت، مقام، اور ملزم کے ساتھیوں کا فرار ہونا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بھی ان نکات کا ذکر کیا گیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ گواہوں کی عدم موجودگی اور گمشدہ ثبوتوں کی بنا پر ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔

Watch Live Public News