ویب ڈیسک: منگولیا کے صدر اوکھناگین کھورلسوکھ نے فوجی یونٹ کے دورے کے دوران 100 کلو گرام وزن 20 مرتبہ بینچ پریس کرکے اپنی جسمانی فٹنس کا مظاہرہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 58 سالہ صدر سابق فوجی افسر اور سابق وزیرِ اعظم بھی رہ چکے ہیں، جبکہ وہ مارشل آرٹس اور فٹنس میں دلچسپی کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں۔
صدر کھورلسوکھ کے وزن اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔