دنیا کا سب سے بڑا بچھو 41 کروڑ سال قبل برطانیہ میں موجود تھا، تحقیق

دنیا کا سب سے بڑا بچھو 41 کروڑ سال قبل برطانیہ میں موجود تھا، تحقیق
کیپشن: دنیا کا سب سے بڑا بچھو 41 کروڑ سال قبل برطانیہ میں موجود تھا، تحقیق

ویب ڈیسک: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا بچھو تقریباً 41 کروڑ 50 لاکھ سال قبل برطانیہ میں پایا جاتا تھا۔

مانچسٹر یونیورسٹی کے محققین کے مطابق اس بچھو کا نام پرائرکٹورس گیگاس تھا، جس کی لمبائی تقریباً 1 میٹر اور پنجوں کی لمبائی تقریباً 16 سینٹی میٹر تھی۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ بچھو اس دور میں سیلابی میدانوں میں رہتا تھا، جب زمین پر زندگی ابھی ابتدائی مراحل میں تھی اور کیڑوں و مکڑی نما جانداروں کی اقسام غالب تھیں۔

یہ دریافت کیڑے مکوڑوں کی ارتقائی تاریخ اور ابتدائی زمینی ماحولیاتی نظام کے بارے میں نئے حقائق پیش کرتی ہے، کیونکہ یہ بچھو جنگلات کے ظہور سے بہت پہلے موجود تھا اور ابتدائی زمین کی پیچیدہ ماحولیاتی ساخت کا حصہ تھا۔

Watch Live Public News