ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک چور نے ایک سپر اسٹور سے سونے کا انڈا چوری کیا، لیکن قانون کے شکنجے سے بچ نہ سکا۔
یہ سونے کا انڈا کسی مرغی کا نہیں، بلکہ انڈے کی شکل میں نایاب طلائی لاکٹ تھا جس کی مالیت تقریباً 20 ہزار امریکی ڈالر (55 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔
پولیس کے مطابق 32 سالہ ملزم نے سونے کا انڈا اپنے پیٹ میں نگل لیا تھا، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر کے اس کے پیٹ سے انڈا برآمد کر لیا۔
یہ انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم نے چوری کی کوشش کی، لیکن پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے اسے فرار ہونے سے قبل پکڑ لیا۔