سونے کا کور خریدیں، آئی فون 17 میکس مفت پائیں

سونے کا کور خریدیں، آئی فون 17 میکس مفت پائیں

(ویب ڈیسک)چینی ای کامرس پلیٹ فارم JD.com نے حال ہی میں سونے سے ملمع شدہ آئی فون کورز کی ایک خصوصی سیریز متعارف کرائی ہے اور اعلان کیا ہے کہ جو صارف مخصوص گولڈ کیس خریدے گا، اسے آئی فون 17 میکس بالکل مفت دیا جائے گا۔

عام طور پر مہنگا فون خریدنے پر سادہ سا کور مفت ملتا ہے، لیکن چین کے اس آن لائن پلیٹ فارم نے معاملہ ہی الٹ دیا ہے۔ اب جو لوگ محدود ایڈیشن گولڈ پلیٹڈ آئی فون 17 میکس کا کور خریدیں گے، انہیں نیا فلیگ شپ فون مفت دیا جائے گا۔

“Au99.99 Gold” کے نام سے متعارف کرائی گئی یہ خصوصی سیریز مختلف وزن میں دستیاب ہے، جو 10 گرام سے لے کر 100 گرام تک ہے۔ ظاہر ہے جتنا زیادہ سونا استعمال ہوگا، قیمت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ سب سے بھاری یعنی 100 گرام والا کور 139,999 یوان (تقریباً 20,000 امریکی ڈالر) میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ وہ رقم ہے جس میں اکثر لوگ گاڑی خرید لیتے ہیں، مگر JD.com نے اس ڈیل کو مزید پرکشش بنانے کا طریقہ نکال لیا ہے۔

اگر آپ 20 ہزار ڈالر کا آئی فون 17 میکس کور خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کے پاس پہلے ہی فون موجود ہو، لیکن اگر ایسا نہیں ہے یا آپ نیا فون لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو JD.com ہر 100 گرام والے Au99.99 Gold کور کی خریداری پر بالکل نیا ایپل فلیگ شپ فون مفت دے رہا ہے۔

تاہم ایک اہم بات ذہن میں رکھنے والی ہے کہ سونے کی تہہ بعض اوقات وائرلیس چارجنگ میں رکاوٹ بن سکتی ہے، جس سے فون زیادہ گرم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

JD.com نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ آیا واقعی کسی نے 20 ہزار ڈالر والا 100 گرام گولڈ کور خریدا ہے یا نہیں، تاہم 10 گرام والا ورژن مبینہ طور پر فروخت ہو چکا ہے، جبکہ کئی افراد نے سوشل میڈیا پر 30 گرام والے کورز کی نمائش بھی کی ہے۔ 38,999 یوان (تقریباً 5,650 امریکی ڈالر) قیمت کے باوجود یہ کورز سستے ہرگز نہیں ہیں۔

Watch Live Public News