اٹلی: اسکولوں میں نقاب یا برقعے پر پابندی کا اعلان

اٹلی: اسکولوں میں نقاب یا برقعے پر پابندی کا اعلان
کیپشن: اٹلی: اسکولوں میں نقاب یا برقعے پر پابندی کا اعلان

ویب ڈیسک: اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسکولوں میں طالبات کے نقاب یا برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اطالوی حکومت نے اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے اور ایک کلاس میں مقررہ حد سے زیادہ غیر ملکی طلبہ کے داخلے پر پابندی کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

وزیراعظم جارجیا میلونی کے مطابق ان اقدامات کی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔ مجوزہ پالیسی کے تحت غیر ملکی طلبہ کے والدین کے لیے اطالوی زبان سیکھنا بھی ضروری قرار دیا جائے گا۔

Watch Live Public News