مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے

مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے
کیپشن: مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے۔

حرمین کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ بعض اوقات مسجد الحرام کی مکبریہ میں کئی کئی روز، خصوصاً رات کے آخری پہر، عبادت اور اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول میں مشغول رہتے تھے۔

شیخ ابراہیم المدنی کے انتقال پر ان کے مداحوں اور چاہنے والوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News