اداکارہ سنگیتا کا تیسری شادی کا انکشاف

اداکارہ سنگیتا کا تیسری شادی کا انکشاف
کیپشن: اداکارہ سنگیتا کا تیسری شادی کا انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 14 برس سے فلم ڈسٹری بیوٹر طارق میندرو کے ساتھ ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے پہلی بار اپنی موجودہ شادی کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی ہمایوں قریشی اور دوسری نوید اکبر سے ہوئی تھی، تاہم دونوں شادیاں ختم ہوگئیں۔

اداکارہ کے مطابق بیٹیوں کی شادیاں ہونے کے بعد وہ تنہا ہوگئی تھیں، اسی دوران طارق میندرو نے انہیں متعدد مرتبہ شادی کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی عمر میں ایک ساتھی کی ضرورت محسوس ہوئی، جس کے بعد انہوں نے تیسری شادی کا فیصلہ کیا۔

سنگیتا نے اپنی موجودہ ازدواجی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ ان کے شوہر گالم گلوچ یا ہاتھا پائی نہیں کرتے اور بلاوجہ جھگڑے سے گریز کرتے ہیں۔ ان کے مطابق شوہر کے غصے کی صورت میں وہ خاموشی سے کمرے سے چلے جاتے ہیں۔

Watch Live Public News