’ایول ڈیڈ‘ اسٹار بروس کیمبل کا کینسر سے متعلق تشویشناک انکشاف

’ایول ڈیڈ‘ اسٹار بروس کیمبل کا کینسر سے متعلق تشویشناک انکشاف
کیپشن: ’ایول ڈیڈ‘ اسٹار بروس کیمبل کا کینسر سے متعلق تشویشناک انکشاف

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کی معروف ہارر فلم سیریز ’ ایول ڈیڈ‘ سے شہرت پانے والے اداکار بروس کیمبل نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں کے موجودہ اندازوں کے مطابق ان کے پاس تقریباً 5 سال باقی ہیں۔

67 سالہ اداکار نے ’دی ایڈم کیرولا شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فی الحال اپنے کینسر کی نوعیت کی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔

بروس کیمبل نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے مطابق انہیں تقریباً پانچ سال کا وقت بتایا گیا ہے، تاہم یہ مدت کم یا زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

اداکار نے واضح کیا کہ وہ بیماری کو اپنی زندگی پر حاوی نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کے ساتھ جینا چاہتے ہیں، کینسر سے مرنا نہیں۔

بروس کیمبل کے مطابق وہ انٹرنیٹ پر بیماری سے متعلق معلومات اور دیگر مریضوں کے تجربات میں الجھنے کے بجائے اپنی زندگی معمول کے مطابق جاری رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم ’رنی اینڈ ایما‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو روکنا نہیں چاہتے۔

Watch Live Public News