روزانہ سورۂ رحمٰن کی تلاوت نے کینسر سے صحتیابی میں اہم کردار ادا کیا: نعمان اعجاز

روزانہ سورۂ رحمٰن کی تلاوت نے کینسر سے صحتیابی میں اہم کردار ادا کیا: نعمان اعجاز
کیپشن: روزانہ سورۂ رحمٰن کی تلاوت نے کینسر سے صحتیابی میں اہم کردار ادا کیا: نعمان اعجاز

ویب ڈیسک: سینئر پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے اپنی بیماری اور صحت یابی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ سورۂ رحمٰن کی تلاوت نے ان کے علاج کے دوران اہم کردار ادا کیا۔

نعمان اعجاز نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے جون 2024ء میں کینسر کی تشخیص کے بعد پیش آنے والے حالات اور صحت یابی کے تجربے کے بارے میں بتایا۔

اداکار کے مطابق جون 2024ء میں ان کے کان کے قریب ایک رسولی جبکہ معدے میں لِمفوما کی تشخیص ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تشخیص کے روز انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اگر ان کی زندگی کا مقصد پورا ہوچکا ہے تو انہیں جلد اپنے پاس بلا لے، کیونکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کو بیماری، اسپتال اور کیموتھراپی کی تکلیف سے گزرتا نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔

نعمان اعجاز نے بتایا کہ ان کے دوست گوہر بٹ نے انہیں سورۂ رحمٰن کی تلاوت کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہوں نے روزانہ اس کی تلاوت شروع کردی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ سورۂ رحمٰن کی تلاوت نے ان کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق کان کے قریب موجود رسولی کا آپریشن کیا گیا، جبکہ معدے میں موجود لِمفوما بعد میں ہونے والے اسکینز میں دکھائی نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے جولائی 2024ء میں ان کی کیموتھراپی شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم بعد کے اسکینز میں لِمفوما موجود نہیں تھا، جس پر وہ خود بھی حیران رہ گئے۔

نعمان اعجاز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر بہت مہربان رہے ہیں اور انہوں نے اپنی صحت یابی کو اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی قرار دیا۔

Watch Live Public News