ایران نے امریکا کے سامنے جنگ کے خاتمے کے لیے نئی شرائط رکھ دیں

ایران نے امریکا کے سامنے جنگ کے خاتمے کے لیے نئی شرائط رکھ دیں
کیپشن: ایران نے امریکا کے سامنے جنگ کے خاتمے کے لیے نئی شرائط رکھ دیں

ویب ڈیسک: ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی شرائط پیش کردی ہیں، جو قطری ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچائی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سکیورٹی چیف محسن رضائی نے کہا کہ تہران نے جنگ ختم کرنے کے لیے اپنی نئی شرائط امریکا کے سامنے رکھ دی ہیں۔

محسن رضائی کے مطابق ایران کی شرائط میں جنگ کا خاتمہ، دونوں ممالک کی خودمختاری کا احترام، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے ابتدائی 40 دنوں کے مقابلے میں اب زیادہ جنگی تجربہ حاصل کرچکا ہے اور آئندہ امریکا کے مزید طاقتور حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکا اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

Watch Live Public News