ایران نیک نیتی کیساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے تو بات چیت کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، امریکی سفیر

ایران نیک نیتی کیساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے تو بات چیت کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، امریکی سفیر
کیپشن: ایران نیک نیتی کیساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے تو بات چیت کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، امریکی سفیر

ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ گر ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے تو بات چیت کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ 

 نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کو گزشتہ 47 برس سے جاری تنازع کا تسلسل قرار دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہیں اور امریکا ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی توجہ اس بات پر ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے اور انہیں استعمال کرتے ہوئے دنیا، بالخصوص آبنائے ہرمز، کو دباؤ میں نہ لا سکے۔ ایران مسلسل اس الزام کی تردید کرتا رہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2015ء میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے بدلے پابندیوں میں نرمی حاصل کی۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت میں امریکا کو اس معاہدے سے الگ کر لیا تھا۔

Watch Live Public News