ایران کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، پاسداران انقلاب

ایران کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، پاسداران انقلاب
کیپشن: ایران کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، پاسداران انقلاب

ویب ڈیسک: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے یا جارحانہ اقدام کا طاقت کے ساتھ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد کرمی نے کہا کہ ایران کے پاس دشمن کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت اور تیاری موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق تہران میں امام حسین اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک ایک بڑا جلوس نکالا گیا، جس میں ’جان فدا‘ مہم کی جنگی بٹالینز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کو لاحق ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ’جان فدا‘ مہم کے تحت 3 لاکھ 13 ہزار افراد کو متحرک کیا گیا ہے۔

بسیج تنظیم کے سربراہ حسین طائب نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ’جان فدا‘ مہم کو ایران کی عوامی ثابت قدمی کی علامت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کی جنگی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی مہم ہے۔

Watch Live Public News