(ویب ڈیسک )ایرانی رہبرِ انقلاب کے سیاسی مشیر محمد باقر ذوالقدر نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو برسرِ اقتدار ہیں، اس وقت تک ' آبنائے ہرمز' کو کسی صورت نہیں کھولا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کے سیاسی مشیر محمدباقر ذوالقدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی قوم کے انتقام کا پہلا مرحلہ ہے۔ایرانی قوم اپنے وجود، شناخت، آزادی اور اعلیٰ اہداف کا دفاع کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نےارادہ کرلیاہےکہ جارح دشمن کے دانت توڑ دے، سامراجیوں کوپٹخ دے۔