ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکہ سے براہِ راست رابطہ کیا ہے اور وہ کسی معاہدے تک پہنچنے کا خواہشمند ہے۔
شمالی کیرولائنا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ چاہتا ہے اور وہ دیکھیں گے کہ یہ معاملہ کس رخ پر آگے بڑھتا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران نے ان سے براہِ راست رابطہ کیا ہے یا کسی ثالث کے ذریعے پیغام پہنچایا ہے، تو ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے رابطہ براہِ راست ان ہی سے کیا گیا تھا۔
دریں اثنا، جب تنازع کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ انہیں امید ہے کہ معاملات جنگ کے خاتمے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔