شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل آگیا

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل آگیا
کیپشن: شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ڈھاکا کی جانب سے بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ سامنے آیا، جس پر بھارتی حکومت نے ردعمل دے دیا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ شیخ حسینہ واجد سے متعلق بنگلہ دیشی عدالت کے فیصلے سے آگاہ ہے اور اس صورتِ حال کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے عوام کے بہترین مفادات کے لیے پُرعزم ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کا امن، جمہوریت اور استحکام بھارت کے لیے اہم ہیں اور اسی مقصد کے حصول کے لیے نئی دہلی تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل تعمیری رابطہ جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اقتدار سے محروم ہونے کے بعد شیخ حسینہ واجد بھارت منتقل ہوگئی تھیں۔ بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے حال ہی میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ کے دورِ حکومت میں طلبہ کے احتجاج کے دوران تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے، جس کا ذمہ دار سابق وزیراعظم کو ٹھہرایا گیا ہے۔

Watch Live Public News