ویب ڈیسک: انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے سری لنکا کے خلاف ساؤتھیمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
اس اننگز کے بعد جوس بٹلر کے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کے رنز کی تعداد 161 میچز میں 4,292 ہوگئی، جس کے ساتھ انہوں نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 4,231 رنز بنائے تھے۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں اب پاکستان کے بابر اعظم 145 میچز میں 4,596 رنز کے ساتھ بٹلر سے آگے ہیں۔