شاداب خان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

شاداب خان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: شاداب خان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک: سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں شاداب خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاداب خان نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 96 گیندوں پر ناقابلِ شکست 113 رنز بنائے اور ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلائی۔

شاداب نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرنے کے ساتھ آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

شاداب خان اور حارث رؤف نے دسویں وکٹ کے لیے 89 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی، جس سے ون ڈے کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دسویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا 51 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈیرک مرے اور اینڈی رابرٹس نے 1975 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ناقابلِ شکست 64 رنز جوڑے تھے۔

Watch Live Public News