مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات متوقع

مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات متوقع
کیپشن: مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات متوقع

ویب ڈیسک: مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کی آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات متوقع ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، جبکہ ترکیہ کی جانب سے انٹیلی جنس چیف شرکت کریں گے۔

رائٹرز کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

Watch Live Public News