سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی کی فنڈ ریزنگ مہم سے لاتعلقی کا اظہار

سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی کی فنڈ ریزنگ مہم سے لاتعلقی کا اظہار
کیپشن: سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی کی فنڈ ریزنگ مہم سے لاتعلقی کا اظہار

ویب ڈیسک: 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے تحریک انصاف کی مبینہ فنڈ ریزنگ مہم پر پارٹی کے اندر ہی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مہم کس نے شروع کی، کس کی منظوری سے جاری ہے اور اس کی نگرانی کون کر رہا ہے؟ یہ سوالات سامنے آگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے فنڈ ریزنگ مہم سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی فنڈ ریزنگ یا بینک اکاؤنٹس چلانے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

اپنے وضاحتی بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر فنڈ ریزنگ کے لیے ان کا نام استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم ان کا اس مہم سے کوئی تعلق نہیں۔

سلمان اکرم راجہ کی وضاحت کے بعد یہ سوال بھی سامنے آیا ہے کہ فنڈ ریزنگ مہم کس کی منظوری اور نگرانی میں چل رہی ہے، رقوم کہاں سے وصول کی جا رہی ہیں اور انہیں کس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ماضی میں بھی مختلف سوالات اور بحث سامنے آتی رہی ہے۔

Watch Live Public News