جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی 

جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی 
کیپشن: جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی 

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ وہ مختصر فارمیٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

جوز بٹلر نے یہ تاریخی سنگِ میل کارڈف میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران عبور کیا۔ انہوں نے ایشان ملنگا کی گیند پر ایک رن حاصل کرتے ہوئے 15 ہزار رنز کا ہندسہ مکمل کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔

جوز بٹلر نے یہ رنز 528 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 35.46 کی اوسط اور 147.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔ ان کے ریکارڈ میں 9 سنچریاں اور 107 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

بٹلر کی یہ تاریخی کامیابی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی مستقل مزاجی اور جارحانہ بیٹنگ کا ایک اور نمایاں ثبوت ہے۔

Watch Live Public News