پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی

(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 84 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔جس کے بعد پیٹرول کی  نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

جاری نوٹیفکشین کے مطابق  ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے 63 پیسے کمی ہوئی ، جس کے بعد ڈیزل کی  نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے مقرر کر دی گئی۔

Watch Live Public News