وزیراعظم ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول پر بھی رعایت ملے گی

وزیراعظم ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول پر بھی رعایت ملے گی
کیپشن: وزیراعظم ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول پر بھی رعایت ملے گی

ویب ڈیسک: وزیراعظم خصوصی ریلیف اسکیم کا ملک بھر میں اجرا ہوگیا، جس کے تحت اہل شہریوں کو پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشہ مالکان کو 5 لیٹر سے کم پیٹرول خریدنے پر بھی رعایت دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ہفتے میں ایک ٹوکن اور ماہانہ 4 ٹوکن جاری ہوں گے۔

اس کے علاوہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان ہر 10 روز میں 10 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت حاصل کرسکیں گے، جبکہ ماہانہ 10 لیٹر کے 3 ٹوکن جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے بھی اسکیم میں شامل ہیں۔

اسکیم سے پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اہل شہری استفادہ کرسکتے ہیں، جبکہ رجسٹریشن کے لیے میسج سروس بھی مفت کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News