(ویب ڈیسک ) بھتہ خور زوہیب بٹ نے تاجر سجاول علی سے فون پر 50لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں بھتہ خوروں نے تاجر سے 50لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا۔تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں بھتہ خور زوہیب بٹ کے خلاف بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی تاجر سجاول علی کو زوہیب بٹ نامی بھتہ خور کی کال آئی،بھتہ خور زوہیب بٹ نے تاجر سجاول علی سے فون پر 50لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بھتہ خور زوہیب بٹ نے سجاول علی کا فون بند ہونے پر اس کے دوست کے نمبر پر کال کرکے سجاول علی کو بچانے کے لیے بھتہ دینے کا کہا،بھتہ خوور زوہیب بٹ نے سجاول علی کے ڈیرے پر جاکر گیٹ پر فائرنگ کی اور بعد ازاں فرار ہو گیا ۔