این سی سی آئی اے کی کارروائی،امریکی شہریوں سے 35 ارب روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے کی کارروائی،امریکی شہریوں سے 35 ارب روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور زون نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 35 ارب روپے کے عالمی سطح کے سائبر فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم فہیم اکرم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے لاہور کی بڑی کارروائی، 35 ارب روپے کے بین الاقوامی آن لائن فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کے ذریعے 50 لاکھ سے زائد جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

 ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بین الاقوامی سائبر فراڈ اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور عاطف امیر  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملزم  پر اگست 2023 سے ستمبر 2026 تک جعلی ویب سائٹ کے ذریعے 50 لاکھ سے زائد امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام ہے۔ تحقیقات کے دوران 16 بینک اکاؤنٹس کے استعمال کا انکشاف ہوا، جبکہ پنجاب، اسلام آباد اور سندھ میں 35 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ 

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ریاست فلوریڈا کی عدالت میں امریکی پوسٹل سروس کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچانے پر اس کے خلاف باضابطہ فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

امریکی اٹارنی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملزم فہیم اکرم نے ایک انتہائی منظم اسکیم کے ذریعے امریکی پوسٹل سروس (USPS) کو 12 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز کا خطیر مالی نقصان پہنچایا۔

ملزم نے خریداروں کو راغب کرنے کے لیے خطوط یا پارسل کے وزن اور ان کی منزل سے قطع نظر ہر ڈاک ٹکٹ کی قیمت یکساں طور پر محض 2 ڈالر مقرر کر رکھی تھی، جو کہ اصل امریکی پوسٹل سروس کے سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ کم تھی۔

اس سستے داموں کی ترغیب کے ذریعے ملزم نے مجموعی طور پر 51 لاکھ سے زائد جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کیے۔

اس میگا سائبر فراڈ کی سنگینی کے پیشِ نظر یو ایس پوسٹل انسپیکشن سروس نے ملزم فہیم اکرم کی نشاندہی اور گرفتاری میں مدد دینے والی ٹھوس معلومات پر ایک لاکھ امریکی ڈالرز  کے باقاعدہ نقد انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔

Watch Live Public News