حنا جاوید قتل کے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا

حنا جاوید قتل کے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا

(ویب ڈیسک ) حنا جاوید قتل کیس کی ڈی این اے رپورٹ کی سمری  پبلک نیوز کو موصول ہوگئی۔

ڈی این اے رپورٹ  کے مطابق حنا جاوید قتل کے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا،ملزمان میں مقتولہ کے شوہر فیصل اصفر، گھریلو ملازم ذیشان ارشد شامل ہیں۔مقدمے میں نامزد ملزمان میں مقتولہ کے سسر فیاض اصغر بھی شامل ہیں۔

  رپورٹ میں مقتولہ کے شوہر کا ڈی این اے 4 جگہ میچ کرگیا،ملزم فیصل اصغر کے فنگر پرنٹس مقتولہ کی گردن، کپڑوں اور کمرے کے دروازے کے ہینڈل پر بھی ملے، مقتولہ حنا جاوید کے ناخنوں سے گھریلو ملازم ذیشان کا   ڈی این اے میچ کرگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قتل کے دوران مقتولہ کی مزاحمت پر ملزمان نے اس کا گلا گھونٹ دیا،حنا جاوید کے قتل میں استعمال ہونے والی چادر سے ملزم فیصل اصغر کے فنگر پرنٹس ملے ہیں، مقتولہ حنا جاوید کے جسم پر ملزم ذیشان ارشد کے فنگر پرنٹس بھی میچ کرگئے۔

مقتولہ کے بھائی فہد جاوید کی  نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ڈی این اے رپوررٹ کے باوجود حنا قتل کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حنا جاوید کے قتل کا سارا الزام ملازم ذیشان ارشد پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اہلخانہ کا موقف ہے کہ اہلخانہ نے شروع دن سے پولیس کی تفتیش پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اہلخانہ نے حنا جاوید قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کردیا۔اہلخانہ کا موقف ہے کہ پولیس کی تفتیش پر اعتماد نہیں پنجاب حکومت حنا جاوید قتل کیس کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔

Watch Live Public News