سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل قریبی رشتے دار نکلا

سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل قریبی رشتے دار نکلا
کیپشن: سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل قریبی رشتے دار نکلا

ویب ڈیسک: کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا معمہ پولیس نے تین روز میں حل کر لیا۔ مقتولہ کا نندوئی ہمایوں قتل میں ملوث نکلا، جسے گرفتار کرکے آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم ہمایوں ڈیڑھ سال قبل اسی گھر میں کرایہ دار رہ چکا تھا۔ واردات کے روز وہ دوپہر ڈھائی بجے کے قریب مقتولہ کے گھر پہنچا، جہاں اس نے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر خاتون اور اس کے تین بچوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو معلوم تھا کہ مقتولہ کا شوہر گھر پر موجود نہیں۔ ملزم نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، تاہم جائے وقوعہ کے شواہد سے پولیس کو ابتدائی طور پر ہی شبہ ہوگیا کہ یہ ڈکیتی نہیں تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ مقتولہ کا موبائل فون تاحال غائب ہے جس کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ پیر کی رات سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7-D میں گھر سے ایک خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کے سروں پر تیز دھار آلے اور وزنی چیز سے وار کیے گئے تھے۔

Watch Live Public News