(ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا۔ جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کی تحریک پر بحث کی گئی۔خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے صدارتی فرمان پیش کیے گئے۔دونوں فرمان وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کیے۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تحریک کے حق میں 214 جبکہ مخالفت میں 56 ووٹ آئے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں۔
بعد ازاں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔