(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مجلسِ شوریٰ ( پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی توثیق حاصل کی جائے گی۔