(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کثرت رائے سے منظوری کرلی ہے۔
چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر بحث کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ منظوری کی قرارداد پیش کی۔
اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔
قبل ازیں قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے۔ ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔